
- Home
- Horoscope
- Today Horoscope
- Weekly
-
Monthly
- Aries Horoscope Monthly
- Taurus Horoscope Monthly
- Gemini Horoscope Monthly
- Cancer Horoscope Monthly
- Leo Horoscope Monthly
- Virgo Horoscope Monthly
- Libra Horoscope Monthly
- Scorpio Horoscope Monthly
- Sagittarius Horoscope Monthly
- Capricorn Horoscope Monthly
- Aquarius Horoscope Monthly
- Pisces Horoscope Monthly
- Stars Detail
- Stones
- Dreams
- Star Videos
- Love Calculator
- More
Marital Relationship Between Aries Man And Taurus Woman

حمل مرد اور ثور عورت کے ازدواجی تعلقات
برج ثور میں پیدا ہونے والی عورت میں وہ تمام خوبیاں تو نہیں ہوں گی جو حمل مرد اپنی بیوی میں دیکھنا چاہتا ہے لیکن اس کی بعض صفات سے انکار نہیں کیا جاسکتا
برج ثور میں پیدا ہونے والی عورت میں وہ تمام خوبیاں تو نہیں ہوں گی جو حمل مرد اپنی بیوی میں دیکھنا چاہتا ہے لیکن اس کی بعض صفات سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس کے باوجود وہ آپ کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکتی۔ جب کہ وہ یہ بھی جانتی ہو کہ اپنے آپ میں یہ خوبیاں پیدا کرنے کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
دوسری طرف اگر آپ حمل مرد ہیں اور آپ کا واسطہ ثور عورت سے پڑ گیا ہے تو محبت کے معاملے میں وہ آپ کو مایوس نہیں کرے گی ۔ثور عورت کو اگر یہ یقین ہو جائے کہ آپ اس سے محض فلرٹ نہیں کر رہے ہیں تو وہ آپ کو اس طرح ٹوٹ کر چاہے گی کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ازدواجی تعلقات میں کشیدگی یا آپ کی ناراضگی سے دل برداشتہ ہو کر وہ آپ کو چھوڑ کر میکے نہیں چا بیٹھے گی۔(جاری ہے)
وہ آپ کے پاس ہی رہے گی اور معاملے کو سلجھانے کے لیے آپ سے مذاکرات کرے گی اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیئے لڑنے مرنے پر آمادہ ہو جائے گی۔
جب وہ اپنے کسی موقف پر اڑ جائے تو اسے جھکانا یا اس میں کسی قسم کی لچک پیدا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ وہ اچھے دنوں کی طرح بدترین حالات میں بھی اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کسی معاملے میں اپنا نقطہ نظر سمجھانے کی کوشش کریں اور وہ توجہ نہ دے یا جان بوجھ کر اسے سمجھنے کی کوشش نہ کرے تو آپ کو اپنے آپ پر قابو نہ رہے۔ آپ چونکہ عجلت پسند ہیں اور کم سے کم وقت میں بہت آگے نکل جانا چاہتے ہیں تو آپ کی ثور بیوی بہت پیچھے رہ جائے گی۔ آپ کی جلد بازی کا ساتھ دینا اسکے لیے ممکن نہیں ہوگا۔ ایسی صورت میں بعض اوقات آپ اس کا انتظار تو کر لیں گے لیکن عام طور پر آپ اس کی پرواہ نہیں کریں گے۔ اگر آپ کی یوی کا تعلق برج ثور سے ہے تو اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے قدم بہ قدم اپنے ساتھ گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں۔ کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گااس کے برعکس ایسی خانہ جنگی شروع ہو جائے گی جسے روکنا نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو جائے گا۔ ثور عورت عام طور پر چھوٹی موٹی باتوں کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ لیکن جب اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو وہ کسی طوفان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ مناسب رویہ اختیار کریں تو ایسی صورت میں اسے شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ ثور عورت اپنے شوہر کے کام کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے ۔ باورچی خانے میں وہ جس پھرتی کا مظاہرہ کرتی ہے اس پر آپ کو یقیناًحیرت ہوگی۔ وہ مختصر سے نوٹس پ پوری بارات کا کھانا تیار کرسکتی ہے۔ ممکن ہے ثور عورت آپ کو پوری طرح نہ سمجھ سکے لیکن جب اسے یہ یقین ہو جائے کہ آپ اسے چاہتے ہیں تو وہ اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ آپ کے لیے وقف کر دے گی۔ ایسی صورت میں اگر چہ آپ اس کی موجودگی میں کسی دوسری عورت کو بھی گھر لے آئیں تو اسے قطعی پروا نہیں ہوگی اگر آپ اپنی سیکریٹری سے عشق کی پینگیں بڑھا رہے ہیں اور اکثر دیر سے گھر آنے پر بہانہ بناتے ہیں کہ دفتر میں کام کی زیادتی کی وجہ سے تاخیر ہو گئی وہ آپ سے کسی قسم کی باز پرس نہیں کرے گی۔ اگر اسے اپنے لیے آپ کی محبت کا یقین ہو تو وہ ان ’’فضولیات ‘‘ پر قطعی توجہ نہیں دے گی نہ ہی اسے آپ پر کسی قسم کا شبہ ہو گا آپ جو کچھ کہی گے وہ آنکھیں بند کر کے ایک ایک لفظ پر یقین کر لے گی۔ برج ثور کے زیر اثر پیدا ہونے والی عورت آپ کے بچوں کے لیئے ایک مثالی ماں بن سکتی ہے۔ بچوں کی نگہداشت اور پرورش میں اسے ملکہ حاصل ہوتا ہے ۔ لیکن نوعمری میں پہنچ کر جب یہی بچے اپنی راہ چلنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہی ماں دیوار کی طرح ان کے راستے میں کھڑی ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر آپ کی مداخلت ضرورتی ہو جائے گی بصورت دیگر آپ کے بچوں کا مستقبل تباہ ہو کر رہ جائے گا۔Browse More Articles

برج سنبلہ کے حامل بطور شریک کار افراد
How Good A Virgo Can Be As Life Partner

برج سنبلہ کے حامل افراد کا خصوصیات
Characteristics Of A Virgo Person

کیا اسد عورت اور سرطان مرد کی شادی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے ؟
Marriage Of Cancer Man With Leo Woman; Is It A Good Idea?

حمل مرد اور ثور عورت کے ازدواجی تعلقات
Marital Relationship Between Aries Man And Taurus Woman

کیا برج ثور اور قوس کی جوڑی بہترین جیون ساتھی ثابت ہو سکتی ہے؟
Can Taurus And Sagittarius Become Good Life Partner?

وہ وجوہات جن کے باعث برج حمل اور سرطان کے حامل لوگوں کا تعلق دیر پا اور مضبوط ثابت نہیں ہو سکتا
Aries And Cancer Relation Which Is Never Going To Last
جانئے آپ کے ستارے اور قسمت کا حال
آج کا دن کیسا گزرے گا آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا اپنے برج کے بارے میں جانئے مبارک پتھر آپکے پتھر، بُرج اور تاریخ پیدائش کے مطابق خواب اور انکی تعبیر اردو زائچہ ستاروں کے حوالے سے خصوصی مضامین ستاروں کی ویڈیوز محبت میٹر / Love Meter گزشتہ دنوں کے حالاتخوابوں کی تعبیر پڑھئیے
خواب میں کرک دیکھنا
خواب میں سورہ السباء پڑھنا
خواب میں سیڑھی دیکھنا
خواب میں گردن دیکھنا
خواب میں ستو کھانا