Open Menu

Khawab Main Aant Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Aant Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Aant Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Aant Dekhna

خواب میں آنت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آنت لی ہے اور کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے منفعت دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اند سے آنتیں ظاہر ہوئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کوئی لڑکا سردار ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی کی آنت کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کا مال کھائے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنتوں کا ظاہر ہونا رکھے ہوئے مال کا ظاہر ہونا ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے آنتیں نکلی ہیں ۔

دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں پر موت آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کی آنے نکالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کا چھپایا ہوا مال پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنت کا دیکھنا چھ وجہ پرہے ۔ (۱)مال حرام(۲)نا خوش باتیں(۳)گالی(۴)فرزند(۵)زندگانی(۶)اپنا کام کرنا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation