Open Menu

Khawab Main Aardagoon Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Aardagoon Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Aardagoon Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Aardagoon Dekhna

خواب میں آردگون دیکھنا

آردگون ایک شگوفہ ہے اور اس کا خواب میں دیکھنا رنج اور بیماری کی دلیل ہے۔ آرد ( آٹا ) آرد ، یعنی آٹا خواب میں دیکھنا مال اور نعمت حلال کی دلیل ہے جو بغیر رنج کی حاصل ہو گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آٹا برف کی مانند ہوا سے آتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر خواب دیکھنے والے کو مال او رنعمت حلال ہوگی، جہاں سے کہ امید نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آرد جو کی تعبیر دین کی درستی کی دلیل اور گہوں کے آٹے کی تعبیر مال و دولت ہے جو تجارت سے حاصل ہو گی اور بہت فائدہ ہو گا اور باجرے کا آٹا تھوڑے مال کی دلیل ہے حضرت جابر مغربی رحمتہ االلہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو آٹا بیچتے ہوئے دیکھنا اپنے دین کو دنیا کے بدلے فروخت کرنے کی دلیل ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation