Open Menu

Khawab Main Amrood Khana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Amrood Khana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Amrood Khana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Amrood Khana

خواب میں امرود کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ امرود کا اپنے وقت پر کھانا کہ سنز اور شیریں ہے تو دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا ۔ اور اگر امرود زرد ہے تو بیمار ہو گا ۔ اگر موسمی نہیں ہے ۔ اور اگر امرود زرد یا سرخ ہے اور مزہ شیریں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا اور اگر ترش اور بے مزہ ہے تو غم کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ امرود سبز اور شیرین موسم میں دیکھنا اپنی مراد کو پانا ہے اور اگر کھائے تو بھی نفع کی دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امرود کا کھانا پانچ وجہ پر ہے۔ اول ،مال حلال ۔ دوم ، تونگری ۔ سوم ۔ عورت ۔ چہارم ، مراد کا پانا ۔ پنجم ، نفع اور اگر دیکھے کہ بادشاہ امرود کھاتا ہے تو دلیل  ہے کہ جس قدر کھایا ہے اس کے مطابق کسی بزرگ مرد سے نفع پائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation