Open Menu

Khawab Main Anaar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Anaar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Anaar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Anaar Dekhna

خواب میں انار دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے ۔ لیکن مرد کی ہمت پر ہے ۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا او ر اگر دیکھے کہ انار درخت سے اتارا اور کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ با جمال عورت سے نفع پائے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں مال کا جمع کرنا ہے اور اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیریں کھانا ایک ہزار درہم ہے جو پائے گا۔ اور انار ترش غمو اندوہ ہے اور جس انار کا ترش یا شیریں ہونا نہیں جانتا ہے اس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا یا کم سے کم پچاس درہم پائے گا یا ممکن ہے کہ درہم جی جگہ دینار پائے ۔

(جاری ہے)

تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ صاحب خواب کی ہمت اور قدر کے مطابق تعبیر بیان کرے ۔

اور اگر دیکھے کہ انار جاڑے میں کھاتا ہے کہ ہر ایک دانہ کے عوض میں اس کے لکڑیاں لگیں گی اور ہر حال میں انار ترش کھانا وقت پر ہو یا برا ہے اور انار شیریں کا حکم درمیانے درجہ پر ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے اگر وہ مسافر ہے تو اس کا سامان اور اسباب فروخت ہو گا اور سوداگر ہے تو سفر مبارک اور باسودو منفعت ہو گا ۔
اور اگر دیکھے انار شیریں کے سانے پائے یا اس کو کسی نے دئیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو رنج پہنچے گا۔ خواہ وقت انار ہو یا نہ ہو ۔ اور اگر شیریں یا اس کا پوست اور مغز کھائے تو دلیل ہے کہ سب چیزوں سے بر خورداری (بر خورداری پائے گا:فائدہ اٹھائے گا) پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں انار کا کھانا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال جمع کرے گا۔ دوم ، زن پا رسا ۔سوم ، شہرآباد ہو گا۔ لیکن انار ترش کا کھانا موجب (موجب غم ہے:غم کا سبب ہے) غم ہے۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاس انار ہے تو دلیل ہیکہ شہر یا ولایت پائے گا ۔
یہی حال رئیس کا ہے اور تاجر کو دس ہزار درہم اور بازاری کو ایک ہزار درہم اور درویش کو دس درہم یا ایک درہم ملے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation