Khawab Main Angoor Ka Ras Peena

خواب میں انگور کا رس پینا

Khawab Main Angoor Ka Ras Peena

Find Dream meaning of Khawab Main Angoor Ka Ras Peena and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Angoor Ka Ras Peena meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

دوشاب ، انگور یا چھوہارے کا رس ، جس پر دور اتیں گزر جائیں ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دو شاب تھوڑا مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب بناتا ہے ۔
دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے خیر و منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ میں دوشاب ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے اچھی بات سنے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سفید اور پاکیسہ دوشاب پیا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر خوبصورت فرزند پیدا ہو گا ۔

Your Thoughts and Comments