Open Menu

Khawab Main Baadshah Ko Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baadshah Ko Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baadshah Ko Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baadshah Ko Dekhna

خواب میں بادشاہ کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ سرائے یا مسجد یا کسی شہر یا کسی گاؤں کو کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور مصیبت پہنچے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ان الملوک اذا لحمو ا قریتہ افسد و ھا (کہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کر دیتے ہیں ) اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں بادشاہ پر غالب آیا ہے ۔
تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور مطلب کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو قسم دیں گے ۔  اور اگر دیکھے کہ بادشاہ تخت سے گرا ہے یا اس کا تخت ٹوٹا ہے یا گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے یا اس کی تلوار ٹوٹی ہے یابیل نے اس کو سینگ مارا ہے اور اس کو زخمی کر دیا ہے ۔
یہ سب سلطنت کے زوال کے نشان ہیں ۔

(جاری ہے)

  اور اگر عادل بادشاہ یہ دیکھے ۔ تو عدل کے مطابق اس سے شرف اور بزرگی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے بہت بڑا بساط بچھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دنیا کا ملک حاصل ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی ۔

  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر بادشاہ اپنے کام میں نیک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر اور مرتبہ زیادہ ہو گا ۔  اور اگر مرے ہوئے بادشاہ کو کشادہ اور خوش دیکھے اور اس سے باتیں کرے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اس کے مردہ شغل زندہ ہوں گے ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation