Open Menu

Khawab Main Baaz Pakarna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baaz Pakarna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baaz Pakarna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baaz Pakarna

خواب میں باز پکڑنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خوب میں دیکھا کہ باز پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو وہ باز مطیع (وہ باز مطیع ہے:وہ باز فرمانبردار اور پالتو ہے) ہے ۔ یعنی ہاتھ پربیٹھا ہے تو یہ عزت اور مرتبے اور قدر کی زیادتی کی دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ سفید باز اس کے ہاتھ پربیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ باز اس کے ہاتھ سے گرا اور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرتبے سے گر کر تنگ دست ہو گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر خواب میں سفید باز پایا ہے۔
اگر بادشاہی ملا زمین (بادشاہی ملازمین میں سے ہے : بادشاہی نوکروں میں سے ہے) میں سے ہے تو بادشاہ سے ولایت اور عزت پائے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر رعیت مین سے ہے تو بہت سامال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بازبخشا ہے تودلیل ہے کہ اس کے فرزند صاحب (فرزند صاحب مرتبہ حسین و جمیل آئے گا: خوبصورت اقبال والا لڑا کا ہو گا) مرتبہ اور حسین و جمیل ہوں گے۔

اور اگر دیکھے کہ باز چھت پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ باز بھاگا ہے اور گھر میں گیا ہے اور عورت کے دامن کے نیچے چھپ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ باز کے پاؤں میں سونے چاندی کی جھانجر ہے تو دلیل ہے اس کی عورت کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے باز پایا ہے تو دلیل ہے کہ اگر یہ شخص بادشاہی لوگوں میں سے ہے تو اپنے کام سے معزول (معزول ہو گا : ملازمت سے علیحدہ کر دیا جائے گا) اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو اہل خانہ کی طرف سے رنج و غم پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ باز واپس آیا او ر اس کے ہاتھ پر بیٹھا تو دلیل ہے کہ ملک اور قدرت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ باز اس کو مطیع ہے تو اس کی تاویل پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، تا بعداری۔
دوم ، خوشی ، سوم ، بشارت ۔ چہارم ،فرمان ۔ پنجم ، مراد کا پانا ۔ اور مال نقدر و قیمت باز پانا ۔ خاص کر اگر باز سفید اور مطیع ہے تو دو ہزار درہم ملیں گے ۔ اور اگر مطیع نہیں ہے تو اس کی تاویل چار وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ ظالم ۔ دوم، حاکم جو بدی کی طرف مائل ہو گا۔سوم ، خیانت کرنے والا فقیہ ۔ چہارم ، فرزند جو مال باپ کا نافرمان ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation