Khawab Main Bahi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bahi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bahi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bahi Dekhna

خواب میں بہی دیکھنا

بہی پھل ہے جس کا تخم بہیدانہ ہے ۔ خواب کے اندر بہی کی تاویل میں استادان فن کا اختلاف ہے۔ بعض نے فرمایا ہے کہ بزگ اور سردار سے ملے گا جس سے خیر و منفعت پائے گا اور نیک تعر یف سنے گا۔ اور بعض نے فرمایا ہے کہ بہی کا دیکھنا فرزند ہے اوربعض نے فرمایا ہے کہ بیماری ہے ۔
اور جہنوں نے اس کی تاویل بیماری بتائی ہے اس طر ح کہتے ہیں کہ اس کا زرد رنگ بیماری کی دلیل ہے اور جو کہتے ہیں کہ سفر دراز جسمانی رنج کے ساتھ ہوگا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام کو بہشت سے نکلنے کے وقت بہی دی تھی۔
لہذا سفر دراز اور رنج و اندوہ و غم کا حکم رکھتی ہے۔ کیونکہ آدم علیہ السلام کا سفر بہشت سے دنیا کی طرف طرح طرح کے غم و اندوہ کے ساتھ تھا جوان کو حاصل ہوا۔ اور جنہوں نے بہی کی تاویل فرزند سے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے ۔کہ حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں آئے تو بہی کے کھانے سے آپ کی منی زیادہ ہوئی ۔
لہذا اس قدر اولاد وجود میں آئی۔ اور جن لوگوں نے کہا ہے کہ بز رگ سردار سے نیک تعریف اور خیر و منفعت پائے گا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ بہی دینے والے حضرت جبر ائیل علیہ السلام تھے اور اس کے لینے والے حضرت آدم علیہ السلام تھے۔ لہذا تعریف نیک اور نفع بھی پیا اور استادوں نے ہر ایک خواب کی تعبیریوں ہی سر سرین نہیں بیان کی ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں موسم پر سبز بہی کا دیکھنا تاویل میں فرزند ہے اور اگر بے وقت اور زرد دیکھے تو بیماری ہے

Your Thoughts and Comments