Open Menu

Khawab Main Baraf Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baraf Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baraf Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baraf Dekhna

خواب میں برف دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا غم اندوہ اور عذاب ہے۔ اگر تھوڑی دیکھی جائے تو خیر ہے ۔ اگر جاڑے میں برف کو دیکھے یا ایسی جگہ میں دیکھے کہ جہاں ہمیشہ ہوتی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا لشکر (لشکر کو ہزیمت ہے :لشکر کو شکست ہے)کو ہز یمت ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔اول ، روزی ۔

(جاری ہے)

دوم، زندگانی ، سوم۔ مال بسیار ۔ چہارم ،لشکر بسیارر ۔ پنجم ، بیماری ۔ششم ، غم و اندوہ۔ اوراگر دیکھے کہ ایام گرما میں برف کو جمع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال حلال جمع کرتا ہے اور خوش عیش (خوش عیش گزارے گا:مزے کی زندگی بسر کرے گا) گزارے گا اور بہت منفعت پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرد ملک میں برف کا خواب میں دیکھنا خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور گرم ملک میں دیکھنا قحط اور غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ برف کو موسم میں کھاتا ہے تو بے وقت سے بہترہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation