Open Menu

Khawab Main Bhook Lagna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bhook Lagna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bhook Lagna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bhook Lagna

خواب میں بھوک لگنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک پیٹ بھرے سے بہتر ہے۔ اور پانی کی سیری پیاس سے بہتری ہے۔ اگر دیکھے کہ بھوکا ہے اور کوئی چیز کھانے کے لئے اس کے پاس نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حرص اور لال دنیا کے مال میں کم ہو گا۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بھوکا تھا اور کچھ کھا کر پیٹ بھرا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور اگر جو کچھ کھایا ہے شیریں اور مزیدار تھا۔ دلیل ہے کہ توبہ پر ثابت قدم ہو گا۔ اور اگر ترش اور ناخوش کھانا تھا تو توبہ توڑنے اور گناہ پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک چار ورجہ پر ہے۔ (۱)نقصان(۲)حرص(۳)جرم اور گناہ(۴)لوگوں سے طمع رکھنا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation