Open Menu

Khawab Main Bichhoo Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bichhoo Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bichhoo Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bichhoo Dekhna

خواب میں بچھو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچھو ضعیف دشمن ہے کہ لوگوں کو ستاتا ہے اور اس کے نزدیک دوست اور دشمن برابر ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بچھو نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ دشمن اس کو برا کہے گا اور وہ اس سے زنجیدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بچھو کو مارا ہے۔
دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو کو مارنے کے بعد پھر بچھو زندہ ہو گیا ہے۔ اور اس کو تکلیف دینا چاہتا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور پھر دشمن اس کا مقابلہ کریگا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بچھو ہے۔
دلیل ہے کہ وہ مردم آزر ہو گا اور لوگوں کے پیچھے سے برا کہے گا اور لوگوں کو اسیک دوسرے سے پھنسا کر فتنہ ڈالے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو کو پکا کر یا بھون کر کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ بچھو کو منہ سے میں رکھ لیا اور کھایا ہے دلیل ہے کہ دشمن اس کے گھر میں ہے اور اس کے ساتھ نشست و برخاست رکھتا ہے اور اگر دیکھے کہ بچھو اس کے کپڑے میں ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بچھو سے ڈرا ہے اور اس کو بچھو نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے دکھ پائے گا۔ اوربعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ عورت سے جماع نہ کر سکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو اس کے پیراہن میں ہے دلیل ہے کہ دشمن سے ان کو نقصان پہنچے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے ک بچھو اس کی شلوار میں ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس کے عیال یا اس کی کنیز سے فساد کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچھو کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)دشمن(۲)حاسد(۳)عیب چینی کرنے والا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation