Open Menu

Khawab Main Boott Parasti Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Boott Parasti Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Boott Parasti Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Boott Parasti Karna

خواب میں بت پرستی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بت پرستی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولے گا اور باطل راستہ پر جائے گا اور اگر لکڑی کے بت کو پوجتا ہے تو دین میں نفاق پیدا کرنے کی دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ وہ چاندی کا بت ہے تو کسی خواہش مند عورت کے ساتھ خواب خواہش نفسانی سے تقرب (خواہش نفسانی سے تقرب کرے گا:مباشرت کرے گا) کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ سونے کابت ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلان مکروہ کام اور مال جمع کرنے کی طر ف ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ وہ بت لوہے یا تا نبے یا رانگ کا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غر ض دین سے دنیا کی صلاح اور دنیا طلبی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں جو اہرات کابت دیکھے تو دلیل ہے کہ دین سے اس کی غرض بادشاہی (بادشاہی اور خدم و حشم ہے:اس کی غرض حکومت کرنے اور نوکروں چاکروں اور دبد بہ حاصل کرنے کی ہے)اور خدم و حشم ہے۔

(جاری ہے)

اگرخواب میں دیکھے کہ وہ جو اہر کا بت دور ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غرض دین سے مال حرام جمع کرنے کی ہے اوراگر دیکھے کہ بت گھرمیں ہے تو اپنی عقل اوردانش سے عاجز اور حیران ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بت کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول، بے ہووہ جھوٹ ۔دوم، مکار منافق ۔ سوم، فریب دینے والی مفسد عورت ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation