Khawab Main Bulbul Dekhna

خواب میں بلبل دیکھنا

Khawab Main Bulbul Dekhna

Find Dream meaning of Khawab Main Bulbul Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Bulbul Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلبل کا دیکھنا فرزند خرد اور غلام ہے اور خواب میں اس کی آواز کلام خوش کن سخن لطیف ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بلبل اڑگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام ضائع ہوگا۔
اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبل کے ہاتھ میں مر گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کا فرزند غلام مرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بلبل ہیں تو دلیل ہے کہ اس قدر غلام خریدے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبلیں ماری ہیں اور ان کا گوشت خریدا ہے تو دلیل ہے کہ وراثت میں اس کو بہت سے غلام ملیں گے۔

Your Thoughts and Comments