Khawab Main Chaadar Lena

خواب میں چادر لینا

Khawab Main Chaadar Lena

Find Dream meaning of Khawab Main Chaadar Lena and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Chaadar Lena meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سب کپڑوں سے بہتر چادر ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چادر سوتی ہے او ر سبز و سفید ہے یا نیا کپڑا پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ جامے کی عمدگی کے مطابق فراخی نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ جامہ تنگ ہے۔
سیاہ اور نیلا ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر (چادر فروش :چادر کو بیچنے والا)فروش ایسا آدمی ہوتا ہیکہ دین کو دنیا کے بدلے اختیار کرتا ہے خاص کر اگر سوتی چادر ہے اور اگر چادر میں ابریشم دیکھے تو دین اور دنیا دونوں کاہی طالب ہے۔

Your Thoughts and Comments