Open Menu

Khawab Main Chadar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Chadar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Chadar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Chadar Dekhna

خواب میں چادر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر دیکھنا عورت کا ستر پوش ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتوں کی طرح چادر پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کام میں خیر و شر ہے ۔ لیکن اس کام کو اس سے برا جانیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ چادر پھٹ گئی ہے یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس وقت اس کی پردہ داری کی جائے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر شب میں دیکھنا عورت ہے ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس چادر شب ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ نئی عورت کر ے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگرکوئی دیکھے کہ نئی چادر خریدی ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا ۔

اور اس کو فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ شوہر (وہ شوہر کر ے گی:وہ کسی سے نکاح کرے گی، وہ خاوند کرے گی)کرے گی ۔ اور اگر عورت د یکھے کہ اس کی چادر شب جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا اس کو طلاق دے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چار دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول، قدر و جاہ ۔دوم ،مرد کو عورت اور عورت کو مرد کا حصول ۔ سوم ، گھر کی حکومت اور سرداری ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation