Open Menu

Khawab Main Chogha Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Chogha Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Chogha Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Chogha Dekhna

خواب میں چوغہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چوغہ خواب میں عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس فراخ اور پاکیزہ چوغہ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک رائے اور نیک سیرت ہے ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی عورت بدخواہ اورنا موافق ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا چوغہ پھٹ گیا یاجل گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد اور عورت میں جدائی پڑے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سردی کے موسم میں اپنے جسم پر چوغہ دیکھنا نیک ہے اور چار وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت ۔
دوم ، قوت ۔ سوم ، شادی ۔

(جاری ہے)

چہارم ، منفعت ۔ اور پرانا اور میلا چوغہ غم و اندوہ ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوغہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس کا رنگ سبز ہے تو دلیل ہے کہ پاک دین عورت کرے گا ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید اور نیا چوغہ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ پارسا اور با امانت عورت کرے گا ۔ اور اگر زرد دیکھے تو بیمار عورت کرے گا اور اگر نیلا دیکھے تو فکر مند اور غم ناک عورت کرے گا ۔ اور اگر سرخ چوغہ دیکھے تو عورت عیش پسند ہو گی اور اس سے مو افقت نہ کرے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation