منگل فروری آپکا دن خوابوں کی تعبیرخواب میں چونا دیکھنا

Khawab ki Tabeer - Khawab Main Choona Dekhna

خواب میں چونا دیکھنا - خواب اور تعبیر‎

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونا جنگ اور خصومت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے چونا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی اور جھگڑے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو چونا دیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونا سختی ہے اور جس بنیاد کو کہ چونے سے درست دیکھے۔ سب بد ہے۔ کیونکہ چونا آگ سے پکایا جاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چونا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مرنے کا خوف ہے۔ 

آپ کی رائے‎