Open Menu

Khawab Main Chori Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Chori Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Chori Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Chori Karna

خواب میں چوری کرنا

اگر دیکھے کہ کسی کا مال چرایا ہے اور کچھ خرچ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مار ڈالیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ چرانے کی نیت تھی اور چرایا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو بری بات پہنچائے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ بیمار ہو گا ۔اور شفاء پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے کچھ چرایا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کو کوئی آفت اور رنج پہنچے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ چور کے ہاتھ میں قید ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور غم و اندوہ میں اسیر ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ چوروں نے اس پرر ہزنی کر کہ ڈاکہ ڈالا ۔

دلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ دیکھے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چور لوگوں کا سامان لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چوری خواب میں بیماری ہے ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جس جگہ چوری کریں دا مادی کی دلیل ہے یا لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر صاحب خواب کا کوئی لڑکا غائب ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چور کو دیکھنا خیانت اور حیلہ ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation