Open Menu

Khawab Main Dakoo Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Dakoo Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Dakoo Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Dakoo Dekhna

خواب میں ڈاکو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ ڈاکو خواب میں لوگوں کے ساتھ لڑاکا آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاکو اس کا مال لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے ملے گا جو اس کو عزیز اور گرامی کرے گا ۔ اور جس قدر ڈاکو نے مال لیا ہے وہ اس سے اسی قدر فائدہ اٹھائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس پر ڈاکو جمع ہوئے ہیں اور اس سے کوئی چیز نہیں چھین سکتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ڈاکوؤں نے اس سے کچھ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ وہ ڈاکو اس سے جھوٹ بولے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ راہزن اس کی ٹوپی لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے راہزنی کی ہے اور اس کا سامان چھینا ہے ۔
دلیل ہے کہ وہ آدمی اس سے غصے میں ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ خود ڈاکہ مارا اور کسی کا سامان لے لیا ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص بیمار ہوکر شفاء پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں راہزنی تین وجہ پر ہے ۔ (۱)جنگ (۲)ہمیشہ کا جھگڑا اور جھوٹ بولنا (۳)عیش کی تباہی اور بیماری

Browse More Islamic Dream Interpretation