Open Menu

Khawab Main Darindy Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Darindy Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Darindy Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Darindy Dekhna

خواب میں درندے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس درندے سب گدھے ہو گئے ہیں یا ایک گدھا اور دوسرا بیل یا بکری ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی رو زی فراخ ہو گی ۔ لیکن اس کے لیے نقصان بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چو پائے در ندے ہیں ہو گئے ہیں ۔
تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ درندوں کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن (۲)بادشاہ ظالم (۳)بے فکر عورتیں (۴)ہمسایہ ۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ در ندوں کا گو شت کھایا ہے ۔

دلیل ہے کہ لوگوں کا مال حیلے کے ساتھ حاصل کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ وہ درندے کی صورت پر ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عقل زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ در ندے اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندوں کو مارتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation