
- Home
- Horoscope
- Today Horoscope
- Weekly
-
Monthly
- Aries Horoscope Monthly
- Taurus Horoscope Monthly
- Gemini Horoscope Monthly
- Cancer Horoscope Monthly
- Leo Horoscope Monthly
- Virgo Horoscope Monthly
- Libra Horoscope Monthly
- Scorpio Horoscope Monthly
- Sagittarius Horoscope Monthly
- Capricorn Horoscope Monthly
- Aquarius Horoscope Monthly
- Pisces Horoscope Monthly
- Stars Detail
- Stones
- Dreams
- Star Videos
- Love Calculator
- More
Khawab Main Dariya Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer
Khawab Main Dariya Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Dariya Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

خواب میں دریا دیکھنا
(جاری ہے)
دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زائل ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی میں تیرتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو قید کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے تیر کر نکلا ہے ۔
دلیل ہے کہ قید سے رہائی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں غرق ہوکر مرگیا ہے تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں مستغرق ہو گا ۔ اوراگر دیکھے کہ دور سے دریا کو دیکھتا ہے اور پاس نہیں گیا ۔دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا پر سے گزرا ہے اور اس کے پاؤں تر نہیں ہوئے ۔ دلیل ہے کہ دوزخ کی آگ سے امن میں ہو گا اور دنیا کے کام اس پر آسان ہوں گے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے دریا میں ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں تابعدار اور فضیلت والا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان دریا کیا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام باخطرہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے نکلا ہے دلیل ہے کہ بے غم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے ٹھنڈا پانی پیا ہے اور خواب دیکھنے والا عالم ہے۔ دلیل ہے کہ پو رانصیب پائے گا ۔اور اگر خواب دیکھنے پورا عالم نہیں ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ کل لوکان البحر مایا کلمات ربی لنفد البحر قبل ان تنفد کلمات ربی(کہہ دو کہ اگر دریا میرے رب کلمات کے لئے سیاہی ہو جائیں ۔ تو میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے دریا ختم ہو جائیں گے ) اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہی لوگوں میں سے ہے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ کے معتبر لوگوں میں سے ہو جائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا گرم پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وسقو اما ء حمیا فقطع امعاء ھم(اوران کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جوان کی آنتوں کو کاٹے گا ) حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے دریا کے پانی میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ عبادت کی توفیق پائے گا اور امانت ادا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے گزر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی زیادہ ہو گیا ہے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ کا لشکر زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی خشک ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جہان سے موجیں اٹھی ہیں اور سارا جہان ابر سے تاریک ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ نافرمان اور گناہ گار ہوں گے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ من فوقہ موج و من فوقہ مسحاب (اس کے اوپر موج ہے اور اس کے اوپر بادل ہے ) اور اگر دیکھے کہ دریا سے شکار پکڑتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حلال کی روزی پائے گا اور اس کے عیال پر عیش فراخ ہو گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ احل لکم صید البحر وطعامہ متا عالکم(تمہارے لیے دریا کا شکار حلال ہے اور اس کا کھانا تمہارے لیے سرمایہ ہے ) اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی شور ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام کمائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی گدلا ہے اور اس میں سے شکار پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واسئلھم عن القر یتہ التی کا نت حاضر ۃ البحر(ان گاؤں والوں سے پوچھ جو دریا پر حاضر تھے) اور اگر دیکھے کہ دریا میں سے یا قوت اور مرجان نکالے ہیں ۔ دلیل ہے کہ دین کا علم سیکھنے میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر اہل علم سے ہے ۔ تو اس کا علم اور زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں سے مگر مچھ کو پکڑا ہے اور ما ر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کادشمن اس کے ہاتھ سے مارا جائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دریا کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ (۲)حاکم(۳)رئیس(۴)مال (۵)عالم(۶)بڑا کام ۔Browse More Islamic Dream Interpretation

خواب میں بگلا دیکھنا
khawab main baglaa dekhna

خواب میں ہاتھ منہ دھونا
khawab main haath mun dhona

خواب میں کوڑا کرکٹ دیکھنا
khawab main koorra kirkat dekhna

خواب میں پرپہن دیکھنا یا کھانا
Khawab main parphan dekhna ya khana

خواب میں پری دیکھنا
khawab main pari dekhna

خواب میں معطل ہونا
khawab main muatal hona

خواب میں سداب دیکھنا
khawab main sadaab dekhna

خواب میں کسی کو گرانا
khawab main kisi ko girana

خواب میں آلو بخارا دیکھنا
khawab main aloo bukhara dekhna

خواب میں سار دیکھنا
khawab main saar dekhna

خواب میں خود کو بے ہوش پانا
khawab main khud ko behosh pana

خواب میں فاختہ دیکھنا
khawab main faakhta dekhna
جانئے آپ کے ستارے اور قسمت کا حال
آج کا دن کیسا گزرے گا آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا اپنے برج کے بارے میں جانئے مبارک پتھر آپکے پتھر، بُرج اور تاریخ پیدائش کے مطابق خواب اور انکی تعبیر اردو زائچہ ستاروں کے حوالے سے خصوصی مضامین ستاروں کی ویڈیوز محبت میٹر / Love Meter گزشتہ دنوں کے حالاتخوابوں کی تعبیر پڑھئیے
خواب میں سیپ دیکھنا
خواب میں لب دیکھنا
خواب میں پیٹ دیکھنا
خواب میں بھوک لگنا
خواب میں منجنیق دیکھنا