Open Menu

Khawab Main Darwaza Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Darwaza Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Darwaza Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Darwaza Dekhna

خواب میں دروازہ دیکھنا

دروا زہ خواب میں دیکھنا عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بند دروازے معلوم یا نامعلوم جگہ کے اس کے سامنے کھلے ہیں اور جو دروا زے کھلے ہیں ۔ راستے کی طرف ہیں ۔ دلیل ہے کہ پاس کے مال کو خرچ کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ گھر میں اس کے برابر دروازہ کھلا ہے ۔
دلیل ہے کہ بادشای سے مال پائے گا اور عیال پر خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ اکھیڑ کرلے گئے ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ہے کہ کہاں لے گئے ہیں ۔
تو یہ گھر والے پر محنت اور مصیبت کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ بند کر دیا ہے ۔ تو یہ گھر وا لوں پر مصیبت کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ چھوٹا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس کے عیال کو آفت پہنچے گی ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ تمام گھروں کے دروازوں سے کشادہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر میں نا فرمان قوم ۔ قوت اور مصیبت اور جھگڑ ے کے ساتھ آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مکان کے دروا زے کی کنڈی ہلائی ہے ۔ اگر اس کا جواب ملا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کی دعا قبول ہو گی اور ممکن ہے کہ خزانہ پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ جب اس نے کنڈی ہلائی ۔تو گھر کا دروا زہ جلدی کھل گیا ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا دروا زہ مضبوطی سے بند کیا ہے اور اس پر قفل لگا یا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کی عورت مر ے گی یا اسکو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بڑھئی کو نیا دروازہ بنانے کوکہا ہے تا کہ اس کے گھر پر لگائے ۔ دلیل ہے کہ کنواری کنیز خریدے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے دروا زے کو زنجیر نہیں ہے۔
دلیل ہے کہ بیوہ عورت کر ے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے دروا زے پر درندے کو دے ہیں اور آواز کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جوان کے عیال کا قصد کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ آسمانوں کے دروا زے کھلے ہیں ۔
دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں پر خیرات کا دروازہ کھلے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دروازے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے (۱)گھر کا مالک (۲)عورت (۳)خادم ۔دروا زہ ٹوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ مصیبت اور بڑا رنج ہو گا

Browse More Islamic Dream Interpretation