Open Menu

Khawab Main Dehaat Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Dehaat Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Dehaat Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Dehaat Dekhna

خواب میں دیہات دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نا معلوم گاؤں میں ہے ۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر اس گاؤں کا نام معلوم ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے باہر نکلا ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی گاؤں میں گیا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔

(جاری ہے)

اگر خواب میں دیکھے کہ شہر سے گاؤں میں جاکر آباد ہوا ہے کہ جس میں نعمت ہے تو خیر و برکت اور عزت و اقبال پر دلیل ہے ۔

اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی اور بدبختی پر دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کسی گاؤں میں گم ہو گیا ہے تو خیر پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نا معلوم گاؤں دیا ہے یا خریدا ہے یا بنایا ہے ۔ دلیل ہے کہ گاؤں کی قدر عمارت پر خیر و منفعت پائے گا اور اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation