Open Menu

Khawab Main Dol Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Dol Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Dol Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Dol Dekhna

خواب میں ڈول دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈول ایساشخص ہے کہ نا پہچانے ہوئے مال کو نکالتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈ ول کو پانی سے بھرا ہے یا ڈول سے پانی نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال رنج اور سختی سے حاصل کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس صاف پانی کا بھرا ہوا ڈول ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو آسانی سے مال ملے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ وہ ڈول کے ساتھ پانی کسی نہر میں سے لے رہا ہے ۔ تو دلیل یہ ہے کہ بقدد اس کے وہ مال پائے اور اس مال کو کسی مکر اور حیلے سے ہاتھ میں لائے اور اگر دیکھے کہ ڈول کے ساتھ زمین پر پانی گراتا ہے دلیل ہے کہ مال کو نیکی میں خرچ کرے گا ۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بڑا ڈول ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار آدمی سے دوستی کرے گا اور اس سے نفع پائے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation