Open Menu

Khawab Main Doodh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Doodh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Doodh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Doodh Dekhna

خواب میں دودھ دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرامیا ہے کہ میں دودھ تازہ اور خوب اور شیریں زیادتی مال پر دلیل ہے ۔ اور اگر ترش ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ دودھ پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایس قدر مال حال پائے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ دودھ اس کے پستان میں جمو ہو گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دودھ نکالتا ہے اور اس کے عوض خون آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے پستان سے دودھ دیتی ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال پائے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ بچہ شیر سے ہٹا کر پھر شیر دیتی ہے تو نقصان پر دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ جنگلی چوپائے کا دودھ تھوڑا مال ہے ۔ اگر میں دیکھے کہ گورخر کا شیر پیتا ہے تو خوبی اور صلاحیت پر دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے مال پائے گا۔

اور اگر دیکھے ہرنی کا دودھ پیا ہے دلیل ہے کہ روزی اس پر فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا دودھ پیتا ہے دلیل ہے کہ عورت سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چیتے کا دودھ پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیرنی کا دودھ پیتا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال حرام پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بھینس کا دودھ پیتا ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھی کا دودھ پیتا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا شیر پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مادہ خزیر کا شیر پیتا ہے ۔
دلیل ہے کہ احمق اور بیوقوف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کا شیر پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے مکر اور حیلہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑئیے کا دودھ پیتا ہے دلیل ہے کہ اس کا عیاں اس کے ساتھ خیانت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری شیر پیتا ہے دلیل ہے کہ مال حلال حاصل کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں ایسے جانور کا شیر نکالنا کہ جس کا گوشت حلال ہے ۔ مال حلال پر دلیل ہے اور جس کا گوشت حرام ہے اس کا شیر غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں دودھ تین وجہ پے ہے ۔ (ا)روزی حلال (۲)مال اور فرزند (۳)غم و اندوہ ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation