
- Home
- Horoscope
- Today Horoscope
- Weekly
-
Monthly
- Aries Horoscope Monthly
- Taurus Horoscope Monthly
- Gemini Horoscope Monthly
- Cancer Horoscope Monthly
- Leo Horoscope Monthly
- Virgo Horoscope Monthly
- Libra Horoscope Monthly
- Scorpio Horoscope Monthly
- Sagittarius Horoscope Monthly
- Capricorn Horoscope Monthly
- Aquarius Horoscope Monthly
- Pisces Horoscope Monthly
- Stars Detail
- Stones
- Dreams
- Star Videos
- Love Calculator
- More
Khawab Main Gaaye Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer
Khawab Main Gaaye Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Gaaye Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

خواب میں گائے دیکھنا
(جاری ہے)
دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کا غلام ایک سال کام کرے گا۔ اور اگر اس کے جسم پر اعضاء میں سے ایک ایک عضو زیادہ دیکھے۔
دلیل ہے کہ اس کا کام بڑھے گا اور اگر نقصان دیکھے تو اس کی تاویل خلاف ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیل کام ہے اور اس کا چمڑا کام کرنے والے کی میراث ہے۔ اور بیل کی دم اور خرید و فروخت بھی عامل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کی دم گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے بہت مال پائے گا اور اس کی روزی فراخ ہو گی۔ اور اگر اپنے کوچے میں بہت سے بیل دیکھے۔ دلیل ہے کہ سردار ہو گا اور اس کے کام میں خیر و برکت ظاہر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے سینگ مارا ہے اور گرا دیا ہے اگر خواب عامل ہے تو معزول ہو گا۔ اور اگر سوداگر ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔ اور اگر بادشاہ ہے تو ملک سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ایک بیل کو بیلوں میں لے کر ذبح کیا ہے اور بانٹ لیا ہے اور بیل عامل کے ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو اس کوچے میں سے مارے گے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کو ذبح کیا اور اس کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ بیل کے مالک کو مار کر اس کا مال لے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے ایک بیگانی گائے مار ڈالی۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس موضع میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مختلف گائیں اور بیل دبلے ہوں اور اگر فربہ ہیں تو فراخی اور ارزالی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل ل میں چل رہے ہیں دلیل ہے کہ اس کو بے اندزاہ مال حاصل ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ وہ بیل کے ساتھ جنگ کر تا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سردار سے لڑائی ہو گی حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بیل خواب میں سال ہے۔ اور اگر گائے کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سال میں فراخی اور نعمت ہو گی۔ اور اگر گائے دبلی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے اور گائے کا گوشت اس سال میں مال اور فراخی ہے اور اس چمڑا ذخیرہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر یہ خواب غلام دیکھے تو آزاد ہو گا۔ اور مفلس دیکھے تو مالدار ہو گا۔ اور اگر آزاد دیکھے تو لوگوں سے بے نیاز ہو گا۔ اور اگر ذلیل دیکھے تو عزیز ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گائے گابھن ہے تو امیدواری پر دلیل ہے۔ حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ فربہ بیل خریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مالدار عورت سے شادی کرے گا۔ اور دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سے مال کو جمع کرے گا اور اس میں خود نہ کھائے اور اگر دیکھے کہ گائے اس سے باتیں کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ گائے اس کے پاس آتی ہے۔ دلیل ہے کہ سال اس پر مبارک ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ گائے نے اس سے منہ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ سال اس پر برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے پر سوا تھا اور گر پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال متغیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ملک میں کسی عورت کے ساتھ جنگ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں گائے لوٹ رہی تھی۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مال اور نعمت پائے گا۔ اور دیکھے کہ گائے نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال اس سے خیانت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے اچا نک اس کے گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے کہ اچانک مال پائے گا اور بے غم ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ خواب میں گائے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) حکومت(۲)مال(۳)بزرگی(۴)ریاست(۵)نیکی(۶)نیک سال۔Browse More Islamic Dream Interpretation

خواب میں سیپ دیکھنا
khawab main seep dekhna

خواب میں دف بجانا
khawab main duff bajana

خواب میں الو پکڑنا
khawab main ulloo pakarna

خواب میں مرغا دیکھنا
khawab main murgha dekhna

خواب میں گدھا دیکھنا
khawab main gadha dekhna

خواب میں سورہ اخلاص پڑھنا
Khawab main soorah al-ikhlaas parrhana

خواب میں شہد کا چھتہ دیکھنا
khawab main shehad ka chhata dekhna

خواب میں جھولا دیکھنا
khwab mein jhoola dekhna

خواب میں چنبیلی کا پھول دیکھنا
Khawab mein chanbeli ka phool dekhna

خواب میں سر پے داغ دیکھنا
khawab main sar py khawab dekhna

خواب میں شکر دیکھنا
Khawab main shakar dekhna

خواب میں بہار دیکھنا
khawab main bahaar dekhna
جانئے آپ کے ستارے اور قسمت کا حال
آج کا دن کیسا گزرے گا آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا اپنے برج کے بارے میں جانئے مبارک پتھر آپکے پتھر، بُرج اور تاریخ پیدائش کے مطابق خواب اور انکی تعبیر اردو زائچہ ستاروں کے حوالے سے خصوصی مضامین ستاروں کی ویڈیوز محبت میٹر / Love Meter گزشتہ دنوں کے حالاتخوابوں کی تعبیر پڑھئیے
خواب میں چیونٹیاں دیکھنا
خواب میں سقمونیا دیکھنا
خواب میں پیراہن دیکھنا
خواب میں ابر دیکھنا
خواب میں بلور دیکھنا