Open Menu

Khawab Main Galo Band Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Galo Band Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Galo Band Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Galo Band Dekhna

خواب میں گلوبند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید مروارید کا گلو بند ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو اپنا علم کلام عطا فرمائے گا اور جس قدر کہ گلو بند کے موتی روشن تر ہوں گے علم و دانش زیادہ ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کا گلو بند سونے یا چاندی کا ہے اور بیش قیمت موتیوں سے جڑاؤ ہے۔
دلیل ہے کہ اسی قدر شرف اور بزرگی پائے گا۔ اورممکن ہے اس کے ذمہ امانت ہو۔ اور اگر اس کا گلو بند دراز ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلو بند کوتاہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ امانت میں خیانت کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے اپنا گلو بند موتیوں سے جڑاؤ کیا ہے یا جڑاؤ گلو بند اس کی گردن میں ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ مرتبہ اور ولایت پائے گا۔ اور اگر اس کا گلو بند دراز ہے دلیل ہے کہ مرتبہ پائے گا اور اگر کوتاہ ہو گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے گلو بند ہیں۔ دلیل ہے کہ علم میں بہت کام ہو گا حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سنہری گلو بند کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)حج(۲)ولایت(۳)لڑائی اور جھگڑا(۴)امانت(۵)معالجہ(۶)کنیز۔ اور سنہری حج ہے اور چاندی کا گردن بند کنیز ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation