Open Menu

Khawab Main Gardan Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Gardan Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Gardan Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Gardan Dekhna

خواب میں گردن دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں گردن کا دیکھنا امانت اور دین کی جگہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن موٹی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو امانت ادا کرنے میں قوت اور دین کی حفاظت میں دیانت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن کوتا اور ضیعف ہے۔
دلیل ہے کہ امانت گزارنے میں عاجز ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کی گردن میں حلقہ مارا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کی زکوٰۃ نہیں دیتا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ سیطون قون ما بخلو بہ یوم القیامتہ۔ (بخل کے باعث ان کی گردنوں میں قیامت کے دن طوق ڈالا جائے گا۔
) اور اگر اپنی گردن پر گرانی دیکھے۔ حالانکہ اس کی گردن پر کوئی چیز نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن پر بوجھ ہے اور اس کو گرانی معلوم نہیں ہوتی تو درستی دین اور درازی عمر پر دلیل ہے۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگرد یکھے کہ اس کی گردن قوی اور موٹی ہو گئی ہے۔

دلیل ہے کہ امانت اچھی طرح گزارے گا اور اس کا کام قوی ہو گا اور اگر اپنی گردن دراز دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت دیر تک رہے گی اور اپنی گواہی دینے سے رکے گا۔ اور اگر اپنی گردن کو تاہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے ذمے سے امانتیں جلدی دورکرے گا اور اپنی گردن سیاہ دیکھے تو امانت میں خیانت کرے گا۔
اور اگر اپنی گردن ٹوٹی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنی مراد سے رکے گا اور اس کے دین میں خلل پڑے گا کیونکہ کوئی امانت دین سے بڑی نہیں ہے۔ اور اگر اپنی گردن کو تاہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانت میں خیانت کرے گا۔ اور اگر اپنی گردن پر بال دیکھے ۔
دلیل ہے کہ امانت ادا کرنے کے باعث قرضدار ہو گا۔ اور اگر اپنی گردن سے بالوں کو مونڈے۔ دلیل ہے کہ قرض اترے گا۔ اور اگر گردن سے گوشت کو کٹا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ کسی کا مال اس کے پاس ہو گا اور وہ ضائع ہو گا۔ اور اگر گردن کو کوتاہ دیکھے تو دلیل ہے کے امانت میں خیانت کرے گا۔
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنی گردن کا گوشت کھا تا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی گردن پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گردن کا دیکھا پانچ وجہ پر ہے۔ (۱)امانت (۲)توانائی(۳)خیانت(۴)قرض(۵)بیماری

Browse More Islamic Dream Interpretation