Open Menu

Khawab Main Gardar Ka Zevar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Gardar Ka Zevar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Gardar Ka Zevar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Gardar Ka Zevar Dekhna

خواب میں گردن کا زیور دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں سونے یا چاندی کا طوق ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا۔ اور اس میں انصاف کرے گا۔ اور اگر لوہے کا طوق دیکھے کہ بد دیانت ہو گا ۔ اور اس کے دین میں خرابی ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنی گردن میں طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹا دعویٰ کرئے گا۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنی گردن میں سنہری طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور اگر تانبے یا لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گردن میں طعق کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)حج(۲)ولایت(۳)خصوصیت(۴)امانت(۵)غلام (۶)کنیز۔ اور اگر میں اپنے گھوڑے کی گردن میں طوق دیکھے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور بزرگی پائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation