Open Menu

Khawab Main Ghar Ki Buniyad Rakhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Ghar Ki Buniyad Rakhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Ghar Ki Buniyad Rakhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Ghar Ki Buniyad Rakhna

خواب میں گھر کی بنیاد رکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نئی بنیاد رکھی ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خاص و عام سے فائدہ دیکھے گا۔ اوراگر نا معلوم جگہ پر بنیاد رکھی ہے اورمعلوم نہیں کہ کس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ دین ودنیا کا کام بے فائدہ رہے گا۔
اوراگر دیکھے کہ بنیاد کو زمین پر اور اپنی ملکیت میں رکھا ہے تودلیل ہے کہ حلال روزی کا فائدہ اٹھائے گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بنیاد پکی اینٹ اورچونے کی رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔
اوراگردیکھے کہ کچی اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دین کا کام میں اس کا مر تبہ بلند ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے اوراوپر اٹھائی ہے تودلیل ہے کہ دنیا کے کاموں میں مصروف ہوگا۔

(جاری ہے)

اوراگر صاحب خواب خود بنیاد رکھتا ہے اورمزدوری لیتا ہے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کچی اینٹ اور گارے سے بنا کر اونچا کیا ہے تودلیل ہے کہ عام لوگوں سے فائد ہ حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے شہر بنایا ہے تودلیل ہے کہ لوگوں کی جماعت کو اپنی پناہ گاہ میں لے گا۔
اوراگر دیکھے کہ قلعہ بنایا ہے تودلیل ہیکہ دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔ اوراگر دیکھے کہ محل بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ مکان بنایا ہے اوراس میں بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ فائدہ کی چیز دیکھے گا۔
اور اگر دیکھے کہ مسجد بنائی ہے تودلیل ہے کہ لوگوں کو اصلاح کے کام میں لائے گا اوراگر دیکھے کہ منار کی بنیاد رکھی ہے تودلیل ہے کہ اس کا نام خیرات میں ظاہر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نقش دار چیز بنائی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اوراگر دیکھے حمام بنایا ہے تو دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا۔
اوراگر دیکھے کہ باغ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا اور دولت مند عورت کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ گورستان بنایا ہے تو دلیل ہے کہ آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ قبہ بنایا ہے تودلیل ہے کہ قدر و منزلت کی تلاش کرے گا اور جس بنیاد کی دیکھے کہ تیار کرلی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کا کام پورا کرے گا اور اگر اسے ناتمام چھوڑے تو اس کے کام ناتمام رہیں گے

Browse More Islamic Dream Interpretation