Open Menu

Khawab Main Ghutna Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Ghutna Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Ghutna Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Ghutna Dekhna

خواب میں گھٹنا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں گھٹنے کی اصل صاحب خواب کی عیش ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا زانو قوی اور مضبوط ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں قوت اور اس کا عیش فراخ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گھٹنے کے بل راستہ چلتا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا اور اس کی عیش تنگ ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھٹنے کی آنکھ ضعیف یا ٹوٹی ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا تباہ ہوئے اور اگر دیکھے کہ چشمہ اس کے گھٹنے کا گرا پڑا تو دلیل یہ ہے کہ جو سرمایہ اس کے پاس ہے اس کے ہاتھ سے نکل جائے ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زانو لوگوں کا کسب اور عیش ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو سخت اور قوی ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کسب اور عیش زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھٹنا ضعیف ہو گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے کسب اور معیشت میں ضعف اور منقطع ہو جائیں گے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زانو رنج اور مشقت اور غم کی جگہ ہے اور جو شخص زانو میں کمی پیشی دیکھے ، اس کی تاویل او پر بیان ہو چکی ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation