Open Menu

Khawab Main Haath Mun Dhona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Haath Mun Dhona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Haath Mun Dhona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Haath Mun Dhona

خواب میں ہاتھ منہ دھونا

دست و روئے شتن، ہاتھ منہ دھونا ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہاتھ اور منی پانی صاف سے دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔ اگر بیمار ہے تو شفا ء پائے گا ۔ قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ بے ہاتھ دھوئے نماز پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین ضعیف ہو گا اور اس کا مال ہاتھ سے جائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دونوں ہاتھ سے منہ دھوتا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اپنے دوستوں سے مدد مانگے گا ۔

اور اگر دیکھے کہ ہاتھ اور منہ دھوتا ہے اور اس کا وضو اسی وقت ٹوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور کمائی میں عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا وضو ٹوٹا ہے ۔ اور پھر ہاتھ منہ دھویا ہے ۔ اور نماز شروع کی لیکن تمام نہیں کی ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر آخر ہو گئی ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا ہاتھ اور منہ دھویا ہے ۔ اور وہ اس میں تامل کررہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation