Open Menu

Khawab Main Hathi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hathi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hathi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hathi Dekhna

خواب میں ہاتھی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ رات اور دن میں کے اندر سوائے ہاتھی کے کچھ فرق نہیں ہے۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ ہاتھ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ نابکار عورت کرے گا۔اور اگر یہ دن کو دیکھے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا کنیز کو فروخت کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ہا تھی کو جان سے مارا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے کوئی بادشاہ مارا جائے گایا کسی مضبو ط قلعہ کو فتح کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ ہاتھی نے اپنا پاؤں اس کے سر پر رکھا ہے اور اس کو مار ڈالا ہے تودلیل ہے کہ اس کی مو ت قر یب ہے ۔
اور اس کا حال بد ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ کسی کے ہاتھی کے سر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے بادشاہ کی خدمت سے کسی اوربادشاہ کی خدمت میں جائے گا۔

(جاری ہے)

ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ ہاتھی پر بیٹھا ہے اور ہاتھی اس کے کہنے میں ہے تو دلیل ہے کہ عجم کا بادشاہ ہوگا ۔

اوراگرکوئی خواب میں دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر عجم کے بادشاہ سے مال و نعمت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ ہاتھی کی ہڈی یا اس کا کچھ چمڑا اس کے پاس ہے تویہی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے دولت و مال ملے گا۔
اوراگر دیکھے کہ لڑائی کے وقت اس پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بڑے دشمن کو مغلوب کرے گا اور اس قول پر اصحاب فیل کے قصے کو دلیل میں لائے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پشت پیل سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔
اوراگر دیکھے کہ لڑائی میں ہاتھی سے گر ا اور مر گیا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ مرے گا۔ حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگرکوئی شخص دیکھے کہ تماشے کے لئے ہا تھی اس پر قادر ہے تو دلیل ہے کہ عجمی عورت سے نکاح کرے گا اوراس کے بس میں ہوگا ۔
اوراگر اس کے خلاف ہاتھی کو دیکھے تو وہ خود عورت پر قادر ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ ہاتھی پر ہتھیار لگے ہیں اور اس کو شہر بہ شہر لئے پھرتا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کی سلطنت پر کسی اورسلطنت کا بادشاہ گر ے گا۔ یہاں تک کہ اس کو ہلاک کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں ہاتھی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، عجم کا بادشاہ۔ دوم، مرد غلام۔ سوم، مرد مکار ۔ چہارم ، مرد با قوت اور بارعب۔پنجم ، حاسد مرد ۔ ششم، ظالم خو نخوار۔

Browse More Islamic Dream Interpretation