Open Menu

Khawab Main Hichki Ana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hichki Ana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hichki Ana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hichki Ana

خواب میں ہچکی آنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو ہچکی آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غصہ آئے گا ۔ اور گالی دے گا اور ناپسندیدہ اور نالائق بات کہے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔
اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو روٹی کھانے کے وقت ہچکی آئی ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ لگا تار ہچکی آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بے وجہ کسی پر غصہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ہچکی اس کی آواز کے ساتھ بلند ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا ۔

اس جھوٹ سے اس کو ملامت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے ہچکی آہستہ اور نرم تھی ۔ دلیل ہے کہ کسی پر غصہ کرے گا ۔ لیکن جلد ہی ٹھنڈا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہچکی کی اور سب کچھ باہر نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئے گی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation