Open Menu

Khawab Main Hiran Ko Pakarna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hiran Ko Pakarna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hiran Ko Pakarna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hiran Ko Pakarna

خواب میں ہرن کو پکڑنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہرن کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ خوب صورت کنیز (کنیز :لونڈی ) حاصل کرے گا۔ اگر اس نے دیکھا ہے کہ اس نے ہرن کے گلے کو کاٹا ہے تودلیل ہے کہ دوشیزہ لڑکی کے کنوار پن کو توڑ دے اور اگر دیکھے کہ ہرن کا پیچھے سے گلا کاٹا ہے تودلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خلاف شریعت جماع( جماع کرے گا:مبا شرت کرے گا ) کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ہر ن کاچمڑا اتا را ہے تو دلیل ہے کہ غر یب عو رت کے ساتھ زنا(زنا کرے گا:فعل بد کرے گا) کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا کھای اہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا یا گوشت یا چربی کھاتا ہے یا اس کی طرف واپس آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مالدار عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کو مارا ہے کتو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے غم ناک ہو گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہرن کے پیچھے گئے اور اس کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ دوشیزہ (دوشیزہ عورت :نوجوان عورت)عورت یا کنیز حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہرن کو شکار کے وقت گرا لیا ہے تو دلیل ہے کہ مال (مال غنیمت پائے گا:لوٹ کا مال پائے گا)غنیمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن گھر میں مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اوردیکھے کہ ہرن کو پتھر یا تیر سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ نالائق بات کسی عورت کو کہے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ہاتھ سے ہرن کو پکڑا ہے ۔یا اس کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ا س کو کنیز سے فرزند حاصل ہوگا۔ حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہرن کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔دوم، کنیز ۔ سوم ، فرزند ۔چہارم ،عورتوں سے فائدہ حاصل کرنا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation