Open Menu

Khawab Main Jadoo Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jadoo Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jadoo Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jadoo Karna

خواب مِں جادو کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا کار باطل (کار باطل ہے :بے ہودہ کام ہے ) ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ وہ جادو کرتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ بے ہودہ اور باطل کام کرے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک جس کے لئے جادو کیا جائے اس کو فتنہ ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا جھوٹ کا عہد ہے کہ جس سے لوگوں کو فریب دے گا اور خواب میں جادو فریب دینے والا دشمن ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، فتنہ ۔ دوم ، فریب ۔ سوم ، مکرر۔ چہارم ، اندیشہ ۔ پنجم ، باطل اور جھوٹ ۔ ششم ، بے اصل کام ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation