Open Menu

Khawab Main Janaza Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Janaza Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Janaza Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Janaza Dekhna

خواب میں جنازہ دیکھنا

اگر کوئی خواب میں جنازہ لے جاتوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اتنے لوگوں پر حکومت کرے گا ۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ خود مرا ہے اور اس کا جنازہ لے گئے ہیں اور لوگ جنازے کے پیچھے چلتے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ شرف و بزرگی پائے گا ۔
لیکن اس کا دین خراب ہو گا اور قوم پر حکومت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خود مردے کا جنازہ اٹھا کر لے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔ اور اس سے خیر و نیکی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں ہیں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندے کا جنارہ لے جار ہے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اس کی عزت ومرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے ۔

تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جاری تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کا جنازہ اٹھا کرلے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔ اور اس سے خیرو نیکی دیکھے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا اور اگر اپنا جنازہ دیکھے کہ زمین پر جارہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندے کا جنازہ لے جار ہے ہیں تو اس کے پیچھے کو ئی نہیں ہے تو اس کی عزت و مرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جاری تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جنازہ ہلکا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر رحم کرے گا اور اس کا حال نیک ہوگا ۔
اور اگر دیکھے کہ جنازے سے گرا ہے ۔ یا لے جانے وا لوں نے اس کو گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبے سے گرے گا اور اس کا کام رک جائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جنازہ میں تینن وجہ پر ہے ۔ اول ، بزرگی ۔ دوم ، ولایت ۔ سوم ، عزت و مرتبہ اور رفعت۔

Browse More Islamic Dream Interpretation