Open Menu

Khawab Main Jangal Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jangal Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jangal Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jangal Dekhna

خواب میں جنگل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بیابان میں اپنی فراخی اور کشاد گی کے مطابق قسمت اور رزق ہے ۔ اور اگر میں دیکھے کہ بیابان میں تنہا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے بہت سا مال جمع کرے گا۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ ایک جماعت کے ساتھ کے ساتھ جنگل میں پھرتا ہے تو دلیل ہے سفر سے مال اور نعمت بہت سی حاصل کرے گا اور روزی اس پر کشادہ ہوگی۔

(جاری ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جنگل سے باہر آیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیابان مین گیا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور محتاج ہو گا۔ حضرت جعفر صاق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بیابان دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، روزی اور قسمت ۔ دوم ، حیرت اور پریشانی ۔ سوم ، دشمنی اور رنج ۔ چہارم، خوف اور ہلاکت کا خطرہ ، لیکن اس سے بہت جلد نکلے گا

Browse More Islamic Dream Interpretation