Open Menu

Khawab Main Jawarib Pehn'na - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jawarib Pehn'na can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jawarib Pehn'na in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jawarib Pehn'na

خواب میں جوارب پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوارب ایک خادم عورتوں کے شمار میں سے ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ نئی جوارب ریشم کی یا دھاگوں کی پہنی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خادم اصیل ہو گا اور اس سے فائدہ اٹھائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی جوارب پشمینہ کی یانقش دار ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت کنیز خریدے گا یا صاحب جمال عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زرد رنگ کی جوارب ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار سا ظاہر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوارب سرخ ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بے شرم اور شوخ ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی جوارب سیاہ ہے ۔ اگر صاحب نواب مصلح ہے تو تاویل نیک ہے اور اگر مفسد ہے تو تاویل بد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوارب پرانی اور میلی ہے ۔

(جاری ہے)

تو دلیل ہے کہ اس کے خادم پر تہمت لگے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوارب ضائع ہو گئی ہے یا جل گئی ہے ۔

تو یہ خادم کی موت پر دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جوارب مال اور مراد ہے ۔ اور اگر جوارب بو دیتی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ دے گا ۔ اور اگر جوارب کی بو ناخوش ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ نہ دے گا ۔
اور لوگوں کی زبان اس پر دراز ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی جوارب چمڑ ے کی ہے ۔ اگر اونٹ کے چمڑے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم باہمت اور اصل کا بزرگ ہے ۔ اور اگر بکری کے چمڑے کی ہے ۔
تو دلیل ہے کہ اس کا خادم عام لوگوں میں سے ہے ۔ اور اگر گھوڑے کی چمڑے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بزرگ اور سپاہیوں کی نسل سے ہے ۔ اور اگر اس کی جوارب جنگلی جانو ر کے چمڑے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم جنگلی شخص ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاوں میں جوارب ہے تو دلیل ہے کہ مال کو نگاہ رکھے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں سفید اور پاکیزہ جوارب ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس نے اپنے مال کی زکوۃ دی ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پالیمال جوارب مرد اور زکوۃ کو نگہدار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوارب سے خوشبو آتی ہے ۔
تو دلیل ہے کہ موت اور زندگی میں نیک نام ہو گا ۔اور اگر بدبو آتی ہے تو لوگ اس کی ملامت اور نفرین کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوارب ضائع ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ زکوۃ نہ دے گا اور اس کا مال ضائع ہو گا

Browse More Islamic Dream Interpretation