Open Menu

Khawab Main Jhanda Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jhanda Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jhanda Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jhanda Dekhna

خواب میں جھنڈا دیکھنا

جھنڈا خواب میں مردانا مرد یا امام زاہد یا ایسا شخص ہے کہ جس کی لوگ تابعداری کرتے ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قسم کے آدمی سے جس کی اوپر تعریف ہوئی ہے ۔ آشنا ہو گا اور اس سے راحت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ جھندا اس کے ہاتھ سے گرا ہے یا کھویا گیا ہے ۔
تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جھنڈے کا خواب میں دیکھنا سفر پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس وک لوگوں نے جھنڈا دیا ہے ۔ یا اس کے پاس لشکر جمع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی پائے گا ۔

(جاری ہے)

خاص کت جھنڈا اگر سفید یا سبز ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بڑا سفید جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بزرگ مالدار شخص سے ہو گی اور اسی سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز جھنڈا ہے ۔
دلیل ہے کہ زاہد اور دین دار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیاہ جھنڈاہے ۔ دلیل ہے کہ قاضی یا خطیب ہو گا ۔ حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھنڈے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)سردار(۲)سفر(۳)مرتبہ(۴) اچھے حالات۔

Browse More Islamic Dream Interpretation