Open Menu

Khawab Main Kabootar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kabootar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kabootar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kabootar Dekhna

خواب میں کبوتر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کبوتر عورت یا کنیز ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کبوتر پکڑا ہے دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اس کے ہاں لڑکی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سے کبوتر پکڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورتیں کرے گا یا کنیزیں خریدے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے مال سے فائدہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر کے بچے پکڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ عورتوں سے نفع پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کبوتر کا بچہ غم و اندوہ ہے جو اس کو عورت کی طرف سے پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے کبوتر ہیں دلیل ہے کہ اس کے بہت فرزند ہوں گے۔

(جاری ہے)

اور کہتے ہیں کہ اس کو عورتوں سے بہت سا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر ہوا سے اس کے پاس آیا ہے اور اس کا تابعدار ہوا ہے۔

دلیل ہے کہ نامعلوم جگہ سے اس کو نفع ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کو دانہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عورت کو بات کی تلقین کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کبوتر جمع ہوئے ہیں اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہیں کہ خواب یں کبوتر خانہ عورتوں کی جگہ ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السالم نے فرمایا ہے کہ خواب میں کبوتر پانچ وجہ پر ہے۔ (۱)عورت(۲)کنیز(۳)مال(۴)غائب کا خط(۵)ریاست اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کبوتروں کا خواب میں دیکھنا ہر ایک کبوتر کے عوض بیداری میں ایک درہم پانا ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation