Open Menu

Khawab Main Kamar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kamar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kamar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kamar Dekhna

خواب میں کمر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت دیکھنی مردانگی اور قوت اور پناہ اور مدد طلب کرنی ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ جو شخص اس کو پشت و پناہ تھا ، دنیا سے رحلت کرے گا اور اگر دیکھے کہ مہروں میں ہے ۔
اس کی تاویل خواب دیکھنے والے کے فزنزد ہیں ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس کی پشت سخت اورقوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فززنک جسم کا قوی اور عاقل و دانا ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز پشت پر لی ہے تو دلیل ہے کہ مرد کے لوگوں سے اس کو محنت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ا س کی پشت مڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں دشمن کی پشت دیکھنا دشمن کے شر سے امن ہے اور عورت کی پشت دیکھنا دنیا کے پھرنے کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت کو دیکھنا برادر ہے ۔

اگر دیکھے کہ پشت ٹوٹ گئی ہے تودلیل ہے کہ اس کا بھائی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت درد کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس کو بھائی یا بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ کسی وجہ سے اس کی پشت پر داغ لگایا ہے تویہ دین اور دنیا کی اصلاح کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پشت دیوار کی طرف لگائی ہے تودلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور مال و دولت حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں پشت کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے۔ اول ، قوت ۔ دوم، برادری۔سوم۔ دوست ۔ چہارم ، بادشاہ۔ پنجم ، وزیر ۔ ششم ، حجت ۔ ہفتم ، باپ ، ہشتم ، بھائی ۔نہم ۔ لڑکا ۔ دہم ، مال و دولت ۔ یاز دہم ، مد د دینا ۔ دواز دہم ، دادا۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ کافروں کے لئے پشت کا دیکھنا ایمان ہے اور بدکاروں کے لئے توبہ ہے اورمنافق کے لئے اخلاص(اخلا ص:صفائی باطن )ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation