Open Menu

Khawab Main Kanghi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kanghi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kanghi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kanghi Dekhna

خواب میں کنگھی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شانہ ایسا شخص ہے کہ جس کی حسب اور نسب نہیں ہے ۔ اور اس کے دین میں نفاق ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سر اور ڈاڑھی کو شانہ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا اور مراد کو پہنچے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھی کرتا ہے اور کوئی بال باہر نکلتا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال کو زکوۃ نکالے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شانہ خواب میں موافق دوست کار خیر میں ہیں اور بالوں کو شانہ کرنا مراد کو پانا ہے ۔

اور شانہ بنانے والا ایسا شخص ہے جو اس کے دل سے غم واندوہ کو دور کرتاہے اور قرض اتارتا ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خوبصورت لوگ ہیں جن کے د یدار سے آنکھیں روشن ہوتی ہیں ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation