Open Menu

Khawab Main Kapra Seena - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kapra Seena can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kapra Seena in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kapra Seena

خواب میں کپڑا سینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنا کپڑا سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام مرادکو پہنچے گا ۔ اور اس کا حال درست ہو گا ۔ اور اگر اپنے عیال کے کپڑے سےئے تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے بیگانی عورت کا کپڑا سیتا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کو غم اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مرد کا کپڑا سی رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیراور نیکی دیکھے گا ۔اور اگر دیکھے کہ سوئی ہاتھ میں ہے اور تمام کپڑا سی لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جو کام اس کے آگے ہیں تمام کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے کپڑے سئیے ہو ئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو عیش فراخ ہو گی ۔ اور پورا مال وراثت سے پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ اپنے لیے پیراہن سیا ہے اور تمام کیا ہے ۔

دلیل ہے کہ عیال سے موافقت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے شلوار سی ہے اور اس کا نیفہ پورا نہیں کیا ہے ۔دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور آخر کار اس سے جدا ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ قباسی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی خدمت میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عیال کا کپڑا سیتا ہے ۔
دلیل ہے کہ عیال کی گفتگو میں عاجز ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ د ھوئے ہوئے کپڑے کے واسطے د ھا گا بٹ رہا تھا ۔ دلیل ہے کہ عیال کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بدلے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال کے لیے ریشم کا کپڑا سی رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا اور گناہ کی تہمت میں اندوہ پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خوان میں درزی وہ شخص ہوتا ہے جو پرا گندہ سامان کو جمع کرتا ہے اور اصلاح میں لاتا ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation