Open Menu

Khawab Main Khaima Lagana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Khaima Lagana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Khaima Lagana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Khaima Lagana

خواب میں خیمہ لگانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے لیے یا کسی کے لئے خیمہ لگایا ہے اور اس میں بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اگر خیمہ سیاہ ہے تو اس کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق مال پائے گا ۔ اور اگر سودا گر ہے تو سفر کرے گا اور مال پائے گا ۔
اور اگر کوئی بڑا آدمی اس خواب کو دیکھے گا ۔تو غم واندہ پر دلیل ہے ۔اور اگر پرانا خیمہ ہے تو بہت زیادہ ضرر ہو گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خیمے سے باہر گیا ہے تو شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ خیمہ کے دروا زے پر بیٹھا ہے ۔

دلیل ہے کہ اس کاکام نیک ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنے خیمے میں بلایا ہے اور اس جگہ بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے بز رگی پائے گا اور اس کا کام نہایت انتظام سے ہو گا

Browse More Islamic Dream Interpretation