Open Menu

Khawab Main Khansi Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Khansi Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Khansi Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Khansi Karna

خواب میں کھانسی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھانسی پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ترکھانسی(۲)خشک کھانسی(۳)بلغمی(۴)جس میں خون نکلے ()جس میں صفرا نکلے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستے وقت بلغم نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کے آگے موجودہ بلا کی شکایت کرے گا یا مال کی شکایت جو ضائع ہو گیا ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو خشک کھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی شکایت محال او بے ہودہ سے ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ترکھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس وک اپنوں سے شکایت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کھانسی خون کی ہے دلیل ہے کہ اس کو فرزندوں سے شکایت ہو گی ۔
اور اگر اس کو صفرا سے کھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ہر ایک کی شکایت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی سردار کھانستا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کا غم خوار ہو گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کھانسی آئی ہے تو توانائی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھانسی اس کے گلے میں رہ گئی ہے ۔

دلیل ہے کہ اس کی موت کے وقت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بوڑھوں کی کھانسی ہے کہ بلغم گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور محنت سے نجات پائے گا ۔ حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے آفت پہنچے گی

Browse More Islamic Dream Interpretation