Open Menu

Khawab Main Kisi Ko Girana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kisi Ko Girana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kisi Ko Girana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kisi Ko Girana

خواب میں کسی کو گرانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گرانا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر دلیر اور بیباک ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔

(جاری ہے)

بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہیکہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گناہ کی تہمت لوگ لگائیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکری ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ اورر اہل تعبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر ، بادام یا قند کو ڈالا ہے ۔
اگر ڈالنے والا معلوم ہے تو اس سے اسی قدر عطا پائے گا اور اگر نامعلوم ہے تو اسی قدر کسی سے فائدہ اٹھائے گا اور اگراس نے بھی کھانے کی چیزیں چو پاؤں کی طرف ڈالی ہیں تو ا س سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلوں کو دے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation