Open Menu

Khawab Main Kursi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kursi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kursi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kursi Dekhna

خواب میں کرسی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کرسی کا دیکھنا علم ہے اور عقل کی رو سے اس طرح ضرور ہے کہ حق تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس طرح فرمایا ہے:۔ وسع کرسیہ السموت والارض (اس کے علم میں آسمانوں اور زمینوں کی سمائی ہے۔
) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کرسی سے مراد علم ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ کرسی حق تعالیٰ کی قدرت اور احاطہ ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کرسی کی تاویل یہ ہے کہ کامل اور عاقل ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کرسی کی تاویل امام مطیع ہے یا زاہد پرہیز گار باکمال ہے یا بادشاہ عادل پورا دانا ہے جیسا کہ احادیث میں مزکور ہے۔ دلیل ہے کہ اہل دین اور عالموں کے لئے نیک ہے۔

(جاری ہے)

اور صاحب خواب عادل سلطان سے خیر اور نیکی دیکھے گا اور اس مال زیادہ ہو گا۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کرسی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)عدل(۲)انصاف(۳)عزت و شرف(۴)مرتبہ(۵)ولایت(۶)قدر اور جاہ مرتبہ۔ اگر کوئی دیکھے کہ آسمان پر کرسی پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام بالا ہو گا اور قدر اور مرتبہ اور عزت پائے گا اور سب مرادوں کو پہنچے گا اور لوگوں میں بزرگ اور عزیز اور مکرم ہو گا اور خلقت میں عدل اور انصاف ظاہر کرے گا۔
اور اگر وہ کرسی کہ جس کو بڑھئی بناتا ے خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کرسی پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے نیچے کرسی ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی اور اگر دیکھے کہ اس کی کرسی چھوٹی اور پرانی ہے۔
دلیل ہے کہ اس کی عورت ذلیل اور عاجز اور درویش ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کرسی ہے اور اس پر بیٹھا نہیں ہے دلیل ہے کہ خدمت کے لیے گھر میں کوئی عورت لائے گا۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation