Open Menu

Khawab Main La'al Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main La'al Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main La'al Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main La'al Dekhna

خواب میں لعل دیکھنا

لعل ایک قیمتی پتھر ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لعل خواب میں خوبصورت اور مالدار عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لعل آتشیں ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے یا اس نے خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قسم کی عورت کرے گا یا پاکیزہ عقل مند کنیز خریدے گا اور اگر اس کی عورت موجود ہے تو پاکیزہ لطیف صورت لڑکی جنے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے لعل ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔ لیکن دین سے وہ گمراہ ہو وے۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو لعل کا ٹکڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت کی مالدار عورت اپنے خویشوں میں سے کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بیگانے نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے دلیل ہے کہ نا معلوم عورت اس صفت کی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی جواب نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ماؔ ل حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لعل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) عورت (2) کنیز (3) منفعت (4) دنیا کا مال اور لڑکیاں

Browse More Islamic Dream Interpretation